COMMERCIAL SHOPS working without COMMERCIAL METER Complaints - INSTALLATION OF COMMERCIAL METERS UMER FAROOQ COLONY SECTOR 19A AND 17B BALDIA

COMMERCIAL SHOPS working without COMMERCIAL METER

View All COMMERCIAL SHOPS working without COMMERCIAL METER Complaints

INSTALLATION OF COMMERCIAL METERS UMER FAROOQ COLONY SECTOR 19A AND 17B BALDIA

 محترم سر ،
اسلام وعلیکم 
گزارش ھے کہ ھمارے علاقہ کی کمرشل دوکانیں بغیر   میٹرز کے عرصہ داراز سے چل رہیں ہیں جس میں بڑی تعداد میں اسکولز، جنرل اسٹورز ، وائلڈنگ شاپز اور دیگر کاروباری دوکانیں شامل ھیں ۔ ھمارے اردگرد کے علاقوں میں نئی تاریں لگائی گئی ھیں  جوکنڈے سے نجات کیلیے کراچی الیکٹرک نے متعارف کروائی ھیں یہ اقدام کراچی الیکٹرک کا بہت بڑا کارنامہ ھے مگر  ھمارے علاقے کے  لوگ اس بہترین سہولت سے محروم ھیں جس وجہ سے اھل علاقہ بہت طویل لوڈشیڈنگ کے عذاب برداشت کرتے ھیں کیونکہ آپکے ادارے کی پالیسی ھے جن علاقوں میں بجلی کی چوری ھوتی ھو وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ  ھو گی زیادہ تر صارفین جن کے میٹر لگے ھیں اور وہ اپنے واجبات بھی بروقت ادا کرتے ھیں مگر وہ بھی ان لوگوں کے جرم کی سزا کاٹ رھے ھیں۔ 
آپ سے ہمدردانہ درخواست ھے کہ ھمارے علاقوں میں نئی تاریں لگانے کے احکامات دیئے جائیں آور جن لوگوں کے الیکٹرک میٹر اب تک نہیں  لگے اور وہ بے دردی سے بجلی استعمال کر رھے ھیں ان لوگوں کے  میٹرز جتنا جلدی ھو سکتا ھو طاقت کو استعمال کرتے ھوے لگائے جائیں اس اقدام سے آپکے ادارےکو بھی  خاطر خواہ فائدہ ھوگا اور یہاں کے لوگوں  کو بھی فائدہ پہنچ سکے گا۔

العارض

سید شفیق شاکر 

 

Read Comments Add Comment

Post your Comment

Your Name:
Your Email:
Your email will never be visible to others
Do you agree with this complaint?
     Agree Neutral Disagree
Comments:
Type Verification Code: